23

ابھیشیک بچن نے ایکشن تھرل ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کو جوائن کرلیا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کو جوائن کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ابھیشیک بچن فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ولن کا کردار کریں گے اور ان کے کردار کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

ابھیشیک بچن پہلی مرتبہ شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار کریں گے جبکہ دونوں اداکار اس سے قبل کبھی الوداع نہ کہنا اور ہیپی نیو ایئر میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری

فلم ’کنگ‘ کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اسے 2025 کے آخر تک سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا امکان ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کریں گے اور لگاتار تین بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان بیٹی سوہانا کے ساتھ فلم شوٹنگ کیلئے نیویارک پہنچ گئے

فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند نے ہالی وڈ سے متعدد اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر سے ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں