14

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم ’اسٹری2‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ آگئی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم ’اسٹری2‘ کا ٹریلر 18 جولائی کو ریلیزکیا جائے گا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے سیکوئیل کے ساتھ شردھا، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی واپسی ہورہی ہے۔

’اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے۔

سیکوئیل فلم کی کہانی ابھی سامنے نہیں آئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ پہلی فلم سے زیادہ دلچسپ اور متاثرکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن ’منت‘ کے باہر کھڑا رہا، راجکمار راؤ

’اسٹری2‘ کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی انٹری دیں گے۔

یاد رہے کہ فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں