24

تاپسی پنوں اور وکرانت میسی کی نئی فلم ’پھر آئی حسینہ دلربا‘ کب ریلیز ہوگی؟

فوٹو  : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں اور وکرانت میسی کی نئی فلم ’پھر آئی حسینہ دلربا‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم تھرلر فلم کو سیکوئیل رواں برس نو اگست کو نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کو جے پراد دیسائی نے ہدایت کاری دی ہے اور اسے کانیکا ڈھلوں نے لکھا ہے اور فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی کی کہانی ختم ہوئی تھی۔

’پھر آئی حسینہ دلربا‘ میں تاپسی پنوں اور وکرانت میسی اپنے پرانے کرداروں رانی کیشیپ اور رشبھ سکسینا میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تاپسی پنوں نے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اداکارہ نے بتادیا

فلم میں جمی شیرگل بھی شامل ہیں اور وہ رانی اور ریشو کے درمیان رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں