19

امام مسجد کے گھر ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کا کریمنل ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے،پولیس :فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزمان کا کریمنل ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے،پولیس :فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی میں امام مسجد کے گھر ڈاکا ڈالنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال برآمد کر لیا گیا۔

اتحاد ٹاؤن میں  انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پرکارروائی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث2 ملزمان احمد رضا ولد عثمان اوراحتشام ولد ارشد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے لوٹا گیاموبائل فون اوردیگرسامان برآمد کرلیا ۔

ایس ایس انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہرجاوید کے مطابق گرفتارملزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 8جولائی کو بلدیہ ٹاؤن میں واقع نوارانی مسجد سے متصل امام مسجد کے ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 403/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 درج کیا گیا تھا گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں