12

شاہ رخ نے گھٹنے کی چوٹ کے باوجود ‘جھومے جو پٹھان’ ریکارڈ کروایا، کوریو گرافر

شاہ رخ خان کے گانے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے:فوٹو:فائل

شاہ رخ خان کے گانے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے:فوٹو:فائل

 ممبئی: کوریوگرافربوسکو مارٹز کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی چوٹ کے باوجود شاہ رخ خان نے گانا ‘ جھومے جو پٹھان’ ریکارڈ کروایا۔

شاہ رخ خان کے مشہور گانے ‘ جھومے جو پٹھان’ کوریو گراف کرنے والے بوسکو مارٹز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے گھٹنے پر چوٹ لگی ہوئی تھی لیکن انہوں نے ڈانس کے اسٹیپس تبدیل نہیں کرنے دئیے۔

کوریو گرافر کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے شوٹنگ کے دوران کسی کو پتا بھی نہیں چلنے دیا کہ ان کے گھٹنا زخمی ہے اورنہایت پروفیشنل انداز میں گانا کی شوٹنگ مکمل کروائی۔ شاہ رخ خان اپنے کام سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور اپنے کام کے معیار پر کبھی سمجھوتا نہیں کرتے۔

شاہ رخ خان کی 2023 میں ریلیزہونے والی سپر ہٹ فلم ‘ پٹھان’ کے گانے جھومے جو پٹھان نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں