12

جسٹن ٹروڈو کو دلجیت دوسانج کے ساتھ ملاقات مہنگی پڑ گئی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

ٹورنٹو: انڈین پنجابی سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کے ملاقات کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مہنگی پڑ گئی۔

ٹورنٹو میں دلجیت دوسانج کے میوزک کنسرٹ سے قبل جسٹن ٹروڈو بھی راجرز سینٹر پہنچ گئے۔

جسٹن ٹروڈو نے دلجیت دوسانج سے ملاقات کی اور کینیڈا میں سکھوں کی ثقافت کی تعریف کی، اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور انہیں گلے بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : سکھ رہنما کے قتل پر بھارت سے ناراض کینیڈین وزیراعظم کی دلجیت سے ملاقات

ملاقات کی ویڈیو جہاں دلجیت دوسانج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تو وہیں یہ ویڈیو جسٹن ٹروڈو نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کی۔

سوشل میڈیا پر جہاں مختلف صارفین ملاقات کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں وہیں بعض صارفین نے جسٹن ٹروڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ خالصتانی علیحدگی پسند ووٹرز کی حمایت حاصل کر سکیں اور خالصتانی ایجنڈے کو ہوا دے کر اقتدار میں اپنی جگہ قائم رہ سکیں

مزید پڑھیں: ہردیپ سنگھ کے قتل کا ایک سال ، کینیڈا میں ہزاروں افراد کا بھارت مخالف مظاہرہ

واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں، سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں