ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے چالاکی کرتے ہوئے اپنے ملبوسات کے پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہیں دیا۔
مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا کی شادی میں بالی وڈ کے متعدد ستاروں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنروں کے لباس زیب تن کیے تھے۔
سارہ علی خان نے اس موقع پر پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ملبوسات کا انتخاب کیا اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کیں۔
اداکارہ نے اپنے میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ اور دیگر معلومات تو شیئر کی لیکن پاکستانی ڈیزائنر کا نام نہیں لکھا بلکہ اپنے لباس کا کریڈٹ بھی اسٹائلسٹ کو دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سارہ علی خان نے اپنے بھائی ابراہیم سے معافی کیوں مانگی؟
سوشل میڈیا پر صارفین کو اداکارہ کی یہ ہوشیاری پسند نہیں آئی اور انہوں نے سارہ علی خان پر تنقید کی کہ وہ پاکستانی ڈیزائنر کا نام ضرور لکھیں۔