24

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کو چھ ماہ مکمل، عمیر جیسوال کا نیا پیغام

 لاہور: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے چھ ماہ مکمل ہونے پر عیمیر جیسوال کا نیا پیغام سامنے آگیا۔

ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے چھ مہینوں کی مناسبت سے ایک معنی خیز قول شیئر کیا ہے۔

پاکستانی گلوکار نے لکھا کہ چھ ماہ کی مدت میں یا تو آپ کے پاس وہ چھ ماہ ہوں گے جس میں آپ معذرت پیش کریں گے یا پھر وہ چھ ماہ ہوں جس میں آپ نے ترقی کی ہوگی، فیصلہ آپ کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : “خاور مانیکا اور میرا غم یکساں”، عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نئے معنی خیز پیغام کے ساتھ عمیر جیسوال اپنی کیفیت کو بیان کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں