کراچی: پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو انڈیا میں ڈاکوؤں نے پروٹوکول دیا تھا۔
ایک تازہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مجدد امجد صابری نے بتایا کہ ان کے والد کا جھانسی شہر میں پروگرام تھا جو رات تاخیر تک جاری رہا۔
مجدد صابری کے مطابق ان کے والد کو رات کو وہاں سے نکلنا تھا کیوں کہ صبح لاہور کیلئے فلائٹ لینی تھی اور وہ راستے میں ایک ڈھابے پر رکے جہاں ان کے دادا کا کلام چل رہا تھا۔
امجد صابری کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد نے وہاں لوگوں کی فرمائش پر قوالی سنائی اور اس مجمع میں کچھ ڈاکو بھی تھے، ان ڈاکوؤوں نے والد صاحب کو پروٹوکول دیا تاکہ وہ محفوظ راستے سے باہر نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : امجد صابری کی موت کی خبر سُن کر زمین پر گر گئی تھی، مایا خان
یاد رہے کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 کو ان کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔