17

کیا جاوید جعفری کے بیٹے میزان نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کا رشتہ بنایا؟

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکار جاوید جعفری نے فلمی تجزیہ کار کمال راشد خان کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ ان کے بیٹے نے اننت امبانی اور رادھیکا کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کمال آر خان نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ جاوید جعفری کے بیٹے میزان نے اس رشتے کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا اسی لئے مکیش امبانی نے اسے 30 کروڑ مالیت کا بنگلہ تحفے میں دے دیا۔

فلمی تجزیہ کار کا دعویٰ تھا کی میزان جاوید جعفری مکیش امبانی کے دیئے گئے بنگلے سندھو پیلس باندرہ ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

جاوید جعفری نے کے آر کے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے ان کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کچھ بھئی!!!‘۔

یاد رہے کہ میزان جعفری اننت امبانی کے بہت قریبی دوست ہیں اور شادی کی تقریبات میں وہ آگے آگے نظر آئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں