21

جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر جاری

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی ریلیز 5 جولائی 2024 میں شیڈول تھی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات سے ’الجھ‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا تھا اور مداحوں کو خبر دی کہ ’الجھ‘  5 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

’الجھ‘ کی کہانی ایک نوجوان انڈین سفارت کار کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے کیریئر اور نجی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی

فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ روشن میتھیو اور گلشن دیویہا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں