12

ملالہ یوسفزئی کی پریانکا چوپڑا کیساتھ نیویارک میں پارٹی

فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 نیویارک: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اُن کے ریسٹورنٹ ‘سونا’ میں معیاری وقت گُزارنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر  ملالہ یسفزئی کی چند تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ اُن کے ریسٹورںٹ ‘سونا’ میں موجود ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا یہ ریسٹورنٹ نیویارک میں واقع ہے جہاں اکثر و بیشتر نامور ستارے اور بااثر شخصیات جاتی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں ملالہ یوسفزئی اور پریانکا چوپڑا اپنے کھانے کی میز کے ساتھ کُرسی پر بیٹھیں کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آئیں۔

اس موقع پر ملالہ یوسفزئی گلابی و سفید پرنٹڈ قمیص شلوار میں ملبوس تھیں جبکہ پریانکا چوپڑا نے سیاہ رنگ کا مغربی اسٹائل کا گاؤن پہنا ہوا تھا۔

پریانکا چوپڑا اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات کے موقع پر اداکارہ کے شوہر و گلوکار نک جونس بھی ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا صارفین پریانکا چوپڑا اور ملالہ یوسفزئی کو ساتھ دیکھ کر بھڑک اُٹھے، صارفین نے تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے ملالہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں