ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایشیا کے امیرترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں لاکھوں ڈالرز مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی۔
گزشتہ 7 ماہ قبل شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہیں جن میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔
بھارت کی اس عالیشان اور مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا سمیت عالمی میڈیا پر بھی خوب چرچے ہیں، اس شادی میں شرکت کرنے والی شخصیات کے قیمتی ملبوسات، زیور اور تحائف سے متعلق خبریں آئے روز سامنے آرہی ہیں۔
اب میگا اسٹار سلمان خان کے حوالے سے حیران کُن خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار نے اننت امبانی کی ہلدی کی تقریب میں لاکھوں ڈالرز مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ اور سلمان خان کے مکیش امبانی کی اہلیہ کیساتھ ڈانس کے چرچے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ہلدی کی تقریب میں شرکت کے لیے سیاہ رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ 130 بیش قیمت ہیروں اور 779 مختلف قیمتی پتھروں سے بنی قیمتی گھڑی پہنی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ سلمان خان کی گھڑی کی قیمت 28 لاکھ 8 ہزار 901 امریکی ڈالر ہے جوکہ 23 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔
سلمان خان کی گھڑی کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 75 کروڑ پاکستانی سے زائد بتائی جارہی ہے۔