14

ثنا جاوید نے صحافیوں کے کیمرے سے بچنے کیلئے چہرہ چُھپا لیا

ثنا جاوید کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

ثنا جاوید کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

برطانیہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید اُن کی ویڈیو بنانے والے صحافیوں پر برہم ہوگئیں۔

ان دنوں ثنا جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ برطانیہ میں موجود ہیں، اداکارہ کو گزشتہ ہفتے لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز میں بھی قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اب ثنا جاوید کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں چند خواتین کے ہمراہ لندن کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسی دوران، صحافیوں نے ثنا جاوید کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تاہم اداکارہ نے کیمرے سے اپنا چہرہ چُھپاتے ہوئے صحافیوں کو غصے میں ویڈیو بنانے سے منع کیا۔

مزید پڑھیں: ثنا جاوید کی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ڈنر کی ویڈیو وائرل

ثنا جاوید نے اُن کے ساتھ موجود شخص کو بھی ہاتھ سے اشارہ کیا کہ وہ صحافیوں کو ریکارڈنگ کرنے سے روکیں۔

وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے زیادہ تر صارفین نے اداکارہ پر تنقید کی اور اُنہیں مشورہ دیا کہ آپ کو ایسے کام ہی نہیں کرنے چاہیے تھے کہ لوگوں سے منہ چُھپانا پڑے۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ثنا جاوید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اجازت لیکر ویڈیو بنانی چاہیے اور ہر کسی کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں