26

سمیع خان کیساتھ سیٹ پر گھر جیسا ماحول محسوس ہوتا ہے، سونیا حسین

سونیا حسین نے سمیع خان کیساتھ کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

سونیا حسین نے سمیع خان کیساتھ کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین نے اداکار سمیع خان کے ساتھ زیادہ ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ دنوں سونیا حسین نے نجی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اداکارہ نے اپنے کیریئر، ساتھی اداکاروں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اسی انٹرویو کے دوران سونیا حسین سے پوچھا گیا کہ وہ سمیع خان کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیوں کرتی ہیں؟، اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اکثر لوگ بھی مجھ سے یہ کہتے ہیں کہ میں زیادہ تر ڈراموں میں زاہد احمد اور سمیع خان کے ساتھ ہی نظر آتی ہوں۔

سونیا حسین نے کہا کہ جب مجھے کسی ڈرامے کی پیشکش ہوتی ہے تو میں سب سے پہلے ڈرامے کی کاسٹ کے بارے میں پوچھتی ہوں اور اگر میرے سامنے زاہد احمد یا سمیع خان کا نام آجاتا ہے تو میں فوراََ ڈرامے کے لیے ہاں کردیتی ہوں۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ نے دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ مطمئن محسوس کرتی ہوں اور ان کے ساتھ شوٹنگ کے سیٹ پر بھی گھر جیسا ماحول ہی محسوس ہوتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سمیع خان اور زاہد احمد بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی ہیں اور دونوں کے ساتھ ہی میری کافی اچھی بونڈنگ ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے سمیع خان اور زاہد احمد کے ساتھ کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، جن میں ایسی ہے تنہائی، عشق زھِ نصیب، سراب، محبت تجھے الوداع، موڑ مہاراں، تنکے کا سہارا سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں