22

اے این ایف کی کارروائیاں،8 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 افراد گرفتار

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا:فوٹو:فائل

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹک فورس(اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 8۔8 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

اے این ایف کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی میں  قطر جانے والے مسافر سے آئس بھرے55 کیپسولز برآمد کیے گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب  جانے والے مسافر سے 2.6 کلو آئس اور 235 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف کی فیروز پور روڈ قصور میں کارروائی کے دوران  دو ملزمان سے 3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ لاہور میں کارگو آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 2 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس  برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں