17

ایشوریا سے علیحدگی کی افواہیں، ابھیشیک نے طلاق پر مبنی پوسٹ لائک کردی

بھارتی میڈیا پر ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں : فوٹو : فائل

بھارتی میڈیا پر ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق پوسٹ لائک کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے ہیں۔

اس کا اندازہ حال ہی میں ممبئی میں منعقد ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے بھی لگایا جاسکتا ہے جہاں ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ پہنچے جبکہ ایشوریا رائے اور آرادھیا الگ پہنچیں۔

اس کے علاوہ، تقریب میں جب فیملی فوٹوز بنوائی جار رہی تھیں تو اُس دوران بھی ایشوریا رائے اور اُن کی بیٹی بچن خاندان کی فیملی فوٹوز کا حصہ نہیں بنیں بلکہ اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروایا۔

مزید پڑھیں: امبانی کی شادی، بچن خاندان کے فیملی فوٹو شوٹ سے ایشوریا رائے غائب

تاہم، اس تقریب کی کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا، ان تصاویر کے بعد دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں دم توڑ گئی تھیں لیکن اب ابھیشیک کے نئے قدم نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن نے بھارتی خاتون حنا کھنڈیوال کا طلاق پر لکھا گیا آرٹیکل لائک کیا ہے، صحافی نے یہ آرٹیکل اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔

طلاق پر مبنی مذکورہ آرٹیکل میں لکھا تھا کہ طویل عرصے سے شادی کے رشتے میں بندھے جوڑے اب اپنی راہیں الگ کر رہے ہیں، آخر کونسی ایسی چیز ہے جو ان کو یہ فیصلہ لینے پر مجبور کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لائکس میں ابھیشیک بچن کا نام بھی شامل ہے، اداکار کا نام دیکھ کر کچھ مداحوں نے اندازہ لگایا کہ کہ ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکار طلاق دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

aa1

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں