17

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی

عدالت نے صنم جاوید کی رہائی سے متعلق درخواست نمٹا دی:فوٹو:فائل

عدالت نے صنم جاوید کی رہائی سے متعلق درخواست نمٹا دی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹٰی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔  اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی۔ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔ کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں