18

امبانی کی شادی کیلئے ایٹلی کی ہدایتکاری میں خصوصی فلم تیار

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی طویل عرصے سے جاری شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی طویل عرصے سے جاری شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کے ہدایتکار ایٹلی سے متعلق بھارتی یوٹیوبر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اننت امبانی کی شادی کے لیے خصوصی اینی میٹڈ فلم تیار کی۔

ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی طویل عرصے سے جاری شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے لیکن اب بھی آئے روز اس مہنگی ترین شادی سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں امبانی کی شادی کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے بتایا کہ اننت امبانی کی بارات میں ایک لمبی سڑک بنائی گئی تھی جس پر چھوٹے چھوٹے اسٹیشن بنے ہوئے تھے اور ہر ایک اسٹیشن پر ایک میوزک سُپر اسٹار موجود تھا۔

مزید پڑھیں: امبانی کی شادی میں سلمان خان کی گھڑی کی قیمت جان کر مداح حیران

رنویر نے کہا کہ ہر اسٹیشن پر منی کنسرٹ ہورہا تھا اور عملہ ہر اسٹیشن پر رُک رہا تھا، فنکار اور مہمان میوزک کو انجوائے کرتے ہوئے ڈانس کرنے میں مصروف تھے۔

اُنہوں نے فلمساز ایٹلی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایٹلی نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے لیے 10 منٹ کی ایک خصوصی اینی میٹڈ فلم کی ہدایت کاری کی تھی جبکہ اس فلم کا وائس اوور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کیا تھا۔

یوٹیوبر نے مزید بتایا کہ ایٹلی نے اننت امبانی کی شادی کے اگلے روز منعقد ہونے والی تقریب میں 10 منٹ کی یہ خصوصی اینی میٹڈ فلم ریلیز کی تھی جسے مہمانوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

واضح رہے کہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی نے 12 جولائی کو اپنی دیرینہ دوست رادھیکا مرچنٹ سے شادی کی تھی، اس جوڑے کی شادی تقریبات گزشتہ 7 ماہ سے جاری تھیں۔

بھارت کی اس عالیشان شادی میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں