19

پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے میرے گھر سے میرا فون چوری کیا، دانیال راحیل

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے و اداکار دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ڈائریکٹر نے اُن کے گھر آکر اُن کا موبائل فون چوری کرلیا تھا۔

حال ہی میں دانیال راحیل نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے موبائل فون چوری کا واقعہ سُنایا، اداکار نے کہا کہ یہ واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ ایک فلم ڈائریکٹر اور میرے چند دوست مجھ سے ملاقات کے لیے میرے گھر آئے تھے۔

دانیال راحیل نے کہا کہ ڈائریکٹر کے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ میرا فون غائب ہے، میں نے گھر میں ہی فون تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے کہیں بھی فون نہیں ملا۔

اداکار نے کہا کہ اس دوران، وہ ڈائریکٹر مجھ سے دوسرے فون پر رابطے میں تھا، تو وہ مجھے فون پر کہتا رہا کہ آپ مجھے اپنے فون کا سیریل نمبر بتائیں، میں آپ کا فون ڈھونڈ دوں گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دراصل، وہ ڈائریکٹر ہی چور تھا اور وہی مجھے فون کی تلاش میں مدد کی پیشکش بھی کررہا تھا۔

دانیال راحیل نے اپنے انٹرویو میں ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا لیکن اُنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ مذکورہ ڈائریکٹر بعد میں ایک قتل میں بھی ملوث پایا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں