16

ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ جاری کردی

پاکستان میں سال 2017 کے بعد 2023 میں سب سے زیادہ آبادی ریکارڈ ہوئی (فوٹو: فائل)

پاکستان میں سال 2017 کے بعد 2023 میں سب سے زیادہ آبادی ریکارڈ ہوئی (فوٹو: فائل)

ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ جاری کردی۔

سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد کل 19 لاکھ 23 ہزار 453 ہے، جس میں خیر پختون خوا میں 9 لاکھ 39 ہزار 878، بنجاب میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 832 جبکہ سندھ میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 875 ہے۔

اسی طرح صوبہ بلوچستان میں 4 لاکھ 74 ہزار 812 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار 56 افغانی رہائش پذیر ہیں۔

پاکستان میں 3 ہزار 568 چینی اور 26 ہزار 9 بنگالی باشندے ہیں، دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 158 ہے۔

ارادہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی کی بڑھنے کی شرح دنیا سمیت خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوئی، موجودہ شرح ریٹ کے مطابق 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں 21 لاکھ 26 ہزار 079 افغانی، بنگالی، چائینیز اور دیگر ممالک کے لوگ رہائش پذیر ہیں جبکہ پاکستان میں 87 لاکھ ہندو، مسیحی، قادیانی و دیگر مذہب کے لوگ آباد ہیں۔

ملک میں 5 سے 16 کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی 2023 میں ریکارڈ ہوئی، پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا، میل 68 فیصد، فی میل 53 فیصد پڑھے لکھے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں