5

تلہ گنگ میں مدرسے کے قاری کی کم عمر طالب علم سے زیادتی

پنجاب کے شہر تلہ گنگ میں مدرسے کے قاری نے کم عمر طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے فوری رابطے کی ہدایت کردی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ تلہ گنگ میں مدرسے کے قاری کا 14سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، مدرسے کے قاری نے 14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈرایا دھمکایا، پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا ہے کہ زیادتی کا شکار کمسن بچے کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، زیادتی کا شکار بچے کو نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں