13

ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی وکلا کا احتجاج

(فوٹو : ایکسپریس)

(فوٹو : ایکسپریس)

  کراچی: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تجویز کے خلاف سٹی کورٹ میں وکلا نے احتجاج کیا۔

ایکسپریس کے مطابق ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر انصاف لائر فورم کے وکلا نے احتجاج کیا۔ بیرسٹر فیاض سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججز کے خلاف پاکستان بار کونسل کو پٹیشن دائر کرنی چاہیے، ایڈہاک ججز کی تجویز کے محرکات سیاسی ہیں، الجہاد ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے ججز کی تقرری کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی مسترد کردی، سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان

وکلا رہنما کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کے بجائے ہائی کورٹ سے ججز کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے، ایڈہاک ججز کی تعیناتی انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں