15

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پہلے ایڈہاک جج بننے کی حامی بھری تھی لیکن اب انکار کردیا

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پہلے ایڈہاک جج بننے کی حامی بھری تھی لیکن اب انکار کردیا

 اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقی نے ذاتی وجوہات پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی۔

انہوں نے پہلے ایڈہاک جج بننے کی حامی بھری تھی لیکن پھر اب اب ذاتی گھریلو وجوہات پر معذرت کرلی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج نامزد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس ر مشیر عالم کا ایڈہاک جج بننے سے انکار، مظہر عالم اور طارق مسعود رضامند

ان سے قبل سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں