10

سندھ کے لوک گلوکار سوڈھل فقیر انتقال کرگئے

صوبہ سندھ کے معروف لوک گلوکار سوڈہل فقیر انتقال کرگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے معروف صوفی گلوکار سوڈہل فقیر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوڈہل فقیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد رنجیدہ ہوں، وہ یَگانَۂ اور فقیرانہ مزاج کے گلوکار تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ سوڈہل فقیر کا انتقال سندھ کی دنیائے موسیقی کا بہت بڑا نقصان ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوڈہل فقیر مرحوم کی مغفرت اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں سوڈہل فقیر مرحوم کے لواحقین اور پُرستاروں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں