16

فواد خان نے پاکستانی ڈراموں کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھادیا

فواد خان نے سال 2014 میں فلم 'خوبصورت' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا : فوٹو : فائل

فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا : فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان نے پاکستانی ڈراموں کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے زیادہ مقبول کیوں ہوتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ جس طرح فلموں پر انڈیا کی حکمرانی ہے اس طرح ڈرامے بنانے میں پاکستانی فنکار ماہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرامہ ہمیشہ کہانی پیش کرنے کا میڈیم رہا ہے اور پاکستانی یہ سیکھ گئے ہیں کہ کہانی کو کس طرح بہترین انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فواد خان اور صنم سعید کی انڈین ویب سیریز ‘برزخ’ کا تجسس سے بھرپور ٹریلر جاری

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈراموں کو بہت زیادہ وقت دیا جاتا ہے اسی لئے وہ کامیاب رہتے ہیں جبکہ انڈیا میں فلموں کو زیادہ اہمیت ملتی ہے اس لئے ان کی فلمیں آگے رہتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں