13

انسانی اسمگلنگ پر برازیلی انفلوئنسر کو 8 برس قید کی سزا

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 نیویارک: برازیل کی سابقہ ماڈل اور انفلوئنسر کیٹ ٹوریس کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں امریکا میں 8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ستمبر 2022ء میں برازیل کی دو نوجوان لڑکیاں لاپتا ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ان کی تلاش شروع کی تھی اور ایف بی آئی کو صرف اتنا معلوم تھا کہ یہ لڑکیاں کیٹ ٹوریس کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

کیٹ ٹوریس کو دو لڑکیوں میں سے ایک کی انسانی اسمگلنگ اور دوسری کو غلامی میں رکھنے کے جرم میں 8 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کیٹ ٹوریس کی ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات کی اطلاعات بھی ماضی میں سامنے آئی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں