21

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکیم، 33 سہراب گوٹھ، شارع فیصل، صدر، ٹاور اور آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف بوندا باندی ہوئی۔

کراچی میں آج شام و رات بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے البتہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں