14

فضا علی کا لائیو شو میں ڈانس دیکھ کر مداح سیخ پا

گھڑوی گروپ نے مارننگ شو میں لائیو پرفارم کرتے ہوئے گانا 'بلاک بسٹر' گایا : فوٹو : ویب ڈیسک

گھڑوی گروپ نے مارننگ شو میں لائیو پرفارم کرتے ہوئے گانا ‘بلاک بسٹر’ گایا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘مہندی’ سے شہرت حاصل کرنے والی فضا علی ان دنوں نجی ٹی وی چینل کے ایک مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

فضا علی کا مارننگ شو اکثر متنازع مواد کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعوے بھی کیے جاتے ہیں کہ اداکارہ کے شو کے بیشتر سیگمنٹس مکمل طور پر اسکرپٹڈ ہوتے ہیں۔

اب حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے مقبول گانے ‘بلاک بسٹر’ کے گھڑوی گروپ کو بطورِ مہمان مدعو کیا۔

مزید پڑھیں: لائیو شو میں ‘محبت کا وظیفہ’ مانگنے پر فضا علی 18 سالہ لڑکی پر برہم

گھڑوی گروپ نے مارننگ شو میں لائیو پرفارم کرتے ہوئے گانا ‘بلاک بسٹر’ گایا، اس موقع پر فضا علی بھی ڈانس کرنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اپنے ڈانس میں کھو گئیں۔

فضا علی نے لائیو شو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈانس کیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے گھڑی گروپ کی آواز کی تعریف کی۔

اداکارہ کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے کہا کہ لائیو شو میں اس طرح ڈانس کرنا بتا رہا ہے کہ فضا علی توجہ کے لیے کتنی بےچین ہیں۔

صارفین نے کہا کہ وہ اپنے شو کو مشہور کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں لیکن اس شہرت کی بھوک میں اپنی عزت اور وقار کھو رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے تک فضا علی لوگوں کو اخلاقیات کا درس دے رہی تھیں اور اب خود سب کچھ بھول کر لائیو شو میں اپنی بیٹی کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں