15

نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے کمسن بچی جاں بحق

پولیس نے قانونی کارروائی کےبعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

پولیس نے قانونی کارروائی کےبعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

  کراچی: ملیرمیمن گوٹھ بازارکے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملیرمیمن گوٹھ بازارکے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

متوفیہ بچی کی شناخت 3 سالہ واہبہ دخترسعد خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ بچی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کےبعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں