15

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پیر کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

  کراچی:  محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ آج رات سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیراثر کل کراچی میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ درمیانی / موسلادھار بارش متوقع ہے۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام/ رات سے 30 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں