ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں قربانیان دینی پڑتی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کیلئے زندگی کو جینے کے قابل بنانے کیلئے ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں اور ہر شادی میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
رنبیر کپور نے کہا جب آپ شادی کرتے ہیں تو آپ کو اپنی شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے اور عالیہ بھی اپنی شخصیت میں بدلاؤ لائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی کو کامیاب کرنے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے، شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے تب ہی معاملہ آگے بڑھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رنبیر کپور کی نئی میگا فلم ’رامائن‘ کو قانونی جنگ کا سامنا
اداکار کا کہنا تھا کہ یہ بات ناممکن ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے کو اسی طرح قبول کرلیں جس طرح وہ ہیں۔