14

بھارتی اداکار نے بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بھارتی اداکار راجیو کھنڈیلوال نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو خوش کرنے کیلئے انڈیا میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی حمایت درست نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے، لوگ امن چاہتے ہیں اور سیاست دان ہندو مسلم کہہ کر مذہبی منافرت پھیلاتے ہیں۔

راجیو کھنڈیلوال کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو فنکاروں پر پابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان کی حکومت فنکاروں کو خفیہ ایجنٹ کی تربیت دے کر بھیجے گی کیوں کہ ہمیں ہمیشہ وہاں سے پیار اور محبت ملی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں