16

سنجے دت کا سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ، نئی فلم کی پہلی جھلک دکھادی

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی جانب سے مداحوں کو سالگرہ کا تحفہ ایک نئے پوسٹر کی شکل میں دیا گیا ہے جس میں ان کی آنے والی فلم ‘کے ڈی- دی ڈیول’ میں ان کے کردار دھک دیوا کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔

اپنی 65 ویں سالگرہ کے موقع پرسنجے دت نے انسٹاگرام پر اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی، تصویر میں اداکار کو ڈینم جیکٹ، گردن میں بیلٹ، ٹوپی اور جوتے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘شیطان کی جمہوریت کے مالک دھک دیوا میدان جنگ میں قدم رکھتے ہیں اور طوفان لے کر آتے ہیں‘۔

فلم میں سنجے دت کے علاوہ شلپا شیٹھی، نورا فتیحی، رمیش اروند، وی روی چندرن اور دھرو سرجا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

کے ڈی دی ڈیول 1970 کی دہائی کے سچے واقعات پر مبنی ہے، پریم کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم تمل، کنڑ، تیلگو، ملیالم اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں