16

کراچی؛ پولیس نے 60 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی

  کراچی:  سعید آباد پولیس نے اسمگل کر کے لائی جانے والی چھالیہ کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔

ایس ایچ او سعید آباد قمر کیانی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشرف کالونی میں قائم ایک خالی پلاٹ  سے بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے لائے جانے والے چھالیہ کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے خالی پلاٹ  میں چند ہفتے قبل اسمگل کر کے چھپائی گئی چھالیہ کی 345 بوریاں برآمد کرلیں جن کی مالیت 60 لاکھ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ چھالیہ کا مجموعی وزن 5 ہزار 175 کلو کے قریب ہے۔

اس چھاپہ مار کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ پولیس پلاٹ کی ملکیت کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایس ایچ او سعید آباد کے مطابق برآمد کی گئی چھالیہ قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں