15

جیا بچن پارلمینٹ میں امیتابھ کے نام سے پکارے جانے پر ناراض

جیا بچن کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا:فوٹو:فائل

جیا بچن کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت کی سینئر اداکارہ جیا بچن پارلیمنٹ میں  اپنے نام کے ساتھ شوہر امیتابھ بچن کا نام لگانے پر خفا ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ اور سیاستدان راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر نے نے اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے دعوت دیتے ہوئے ہوئے جیا امیتابھ بچن کہہ کر مخاطب کیا۔

جیا بچن امیتابھ بچن کا نام لینے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری الگ سے بھی ایک پہچان ہے۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکرکومخاطب کیا اور کہا کہ اگر آپ صرف جیا بچن بھی کہتے تو کافی ہوجاتا۔ یہ کچھ نیا طریقہ ہے کہ خواتین اپنے شوہروں کے نام سے پہچانی جائیں۔ ان کی اپنی کوئی شناخت کوئی کامیابی اور پہچان نہیں۔

جیا بچن کا ردعمل سوشل میڈٰیا پروائرل ہوگیا۔ کچھ صارفین نے خواتین کے حق میں بولنے پر جیا بچن کی تعریف کی جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ جیا بچن ہر وقت غصے میں رہتی ہیں اور بات بے بات ہرکسی پر غصہ نکالنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں