کراچی: گزشتہ روز شہر قائد میں ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، اس دوران سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 33.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی میں 20، مسرور بیس میں 10 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 7 اور قائد آباد میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا، جس کے بعد آج منگل کے روز بھی علی الصبح ہی سے شہر ابر آلود ہے اور شہری بارش کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پیر کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
موسمیاتی ماہرین کے مطابق بھارت کے شہر گجرات سے مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے پیر اور منگل کو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔