7

کراچی میں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

سب سے کم بارش ناظم آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی:فوٹو:فائل

سب سے کم بارش ناظم آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی:فوٹو:فائل

  کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 11.5ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی۔فیصل بیس  میں 11ملی میٹر،نارتھ کراچی میں 10 ملی میٹر،کورنگی میں 8.8 بارش ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ائیرپورٹ میں 6ملی میٹر،جناح ٹرمینل میں 5.8ملی میٹر، میٹ کامپلیکس  اسر ڈی ایچ اے فیز ٹومیں 5 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کیماڑی میں  4.5ملی میٹر، سرجانی  میں 2.5 ملی میٹر،پی اے ایف مسرور بیس میں1.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم بارش ناظم آباد میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں