6

گوشت کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے بھارت میں گوشت کتنا کھایا جاتا ہے؟ جانیے!

بھارت میں ہندو برادری میں گوشت کھانے کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا لیکن اس کے باوجود ملک میں گوشت کھانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

آئیے! آج ہم آپ کو ان 10 بھارتی ریاستوں کے بارے میں بتائیں گے جہاں نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ گوشت کھانے والے موجود ہیں۔

10) تلنگانہ

تلنگانہ کی کل آبادی کا تقریباً 2.7% صرف سبزی خور کھانا کھاتا ہے۔ باقی آبادی گوشت کھانا پسند کرتی ہے جو مرغی، بھینس کا گوشت، بکرے کا گوشت، مچھلی، انڈے اور دیگر سمندری غذا کھاتے ہیں۔

9) جھارکنڈ

قبائلی اکثریتی ریاست میں گوشت خوروں کی بھرپور روایت ہے۔ یہ چکن، مٹن اور مچھلی کھاتے ہیں جو آبادی کا 97 فیصد بنتا ہے۔

8) گوا

گوا کی 93.8 فیصد آبادی نان ویجیٹیرین ہے۔

7) تریپورہ

تریپورہ میں نان ویجیٹیرین لوگوں کی آبادی کا تخمینہ لگ بھگ 95% ہے۔

6) اوڈیشہ

اوڈیشہ میں مٹن اور مچھلی سے بنی کئی نان ویجیٹیرین ڈشز کو خوراک کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔

5) تامل ناڈو

تامل ناڈو کے تقریباً 97.65 فیصد باشندے نان ویجیٹیرین کھانا پسند کرتے ہیں۔

4) آندھرا پردیش

آندھرا پردیش میں 98.25% لوگ ہیں جو خود کو نان ویجیٹیرین کے طور پر شناخت کرتے ہیں۔

3) کیرالا

اس کے 99.1 فیصد باشندے نان ویجیٹیرین کھانوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

2) مغربی بنگال

مغربی بنگال میں 99.3% لوگ گوشت کھاتے ہیں۔ ریاست اپنی مچھلی کے سالن اور مٹن کڑی کے ساتھ کلکتہ بریانی کے لیے بھی مشہور ہے۔

1) ناگالینڈ

ناگالینڈ سب سے زیادہ گوشت کا استعمال کرتا ہے، 99.8% لوگ خود کو گوشت خور کے طور پر شناخت کرتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں