8

کراچی؛ ملیر میں کمسن بچی کھلے مین ہول میں جاگری، وڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

  کراچی: ملیر کہکشاں سوسائٹی میں کمسن بچی کے مین ہول میں گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم بچی محفوظ رہی جسے فوری طور پر نکال لیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےسڑک پر جمع ہونے والے پانی  میں کھلے ہوئے مین ہول میں کمسن لڑکی سڑک عبور کرتے ہوئے گر جاتی ہے جسے دیکھ کر قریب دکاندار تیزی سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور مین ہول میں گرنے والی بچی کو چند سیکنڈوں میں کھینچ کر باہر نکال لیتا ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر سوا دو بجے کے قریب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے بچی محفوظ رہی تاہم وہ خوفزدہ دکھائی دی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح نوید سومرو سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وڈیو تو انھوں نے بھی دیکھی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی رپورٹ درج کرانے نہیں آیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں