11

کراچی: دکاندار نے مین ہول میں گرنے والی کمسن بچی کو بچالیا

  کراچی: ملیر کہکشاں سوسائٹی میں کمسن بچی کے مین ہول میں گر گئی جسے فوری طور پر نکال لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کی دوپہر سوا دو بجے کے قریب سڑک پر جمع پانی میں موجود کھلے مین ہول میں کمسن بچی سڑک عبور کرتے ہوئے کھلے میں مین ہول میں گر گئی۔

واقعے کی وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کو گرتا دیکھ کر قریب دکاندار تیزی سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور مین ہول میں گرنے والی بچی کو چند سیکنڈوں میں کھینچ کر باہر نکال لیتا ہے۔

واقعہ میں خوش قسمتی سے بچی محفوظ رہی تاہم وہ خوفزدہ دکھائی دی، اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح نوید سومرو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ویڈیو تو انہوں نے بھی دیکھی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی رپورٹ درج کرانے نہیں آیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں