12

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار

 حیدرآباد: سٹی تھانہ پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سٹی تھانہ پولیس کا کھائی روڈ نزد حاجی شاہ مسجد کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ملزم کے دوسرے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی ڈاکو کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی عمران رشید شیخ اپنے اسٹاف کے ہمراہ چیکنگ پر معمور تھے کہ اس دوران اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہو گیا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی چوری، ڈکیتی، اور منشیات کے 9 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں