10

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین گھنٹوں میں دو شہری جاں بحق

کراچی میں رواں برس اب تک 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں—فوٹو: ایکسپریس

کراچی میں رواں برس اب تک 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں—فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: اورنگی ٹاؤن پاور ہاؤس کے قریب گیس سلینڈر کی دکان میں فائرنگ ایک شہری جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا اور شہر ڈکیتی مزاحمت پر تین گھنٹوں کے دوران دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 13 پاور ہاؤس کے قریب گیس سلینڈر کی دکان  میں فائرنگ سے 2 افراد  زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جمعے کو تین گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ہلاکت ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر کراچی میں اب تک  84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں