11

 بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا،پولیس:فوٹو:فائل

ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا،پولیس:فوٹو:فائل

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 8 سال سے 5 مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران ملزم مظہراقبال کوگرفتارکر لیا جو گزشتہ 8 سال سے 5 مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی ریڈ بک میں شامل تھا۔

ملزم نے  متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے لاکھوں روپے بٹورے تھے اور اس کے خلاف سال 2016اور2017میں مقدمات درج کیے گئےتھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں