15

شادی کی انگوٹھی غائب : ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سے طلاق کی افواہیں گرم

 دبئی: بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔

دبئی میں ایک تقریب کی نئی ویڈیو میں ایشوریا کی شادی کی انگوٹھی نہ پہننے پر مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

دبئی میں ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا کے پرتپاک استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن مداحوں کی توجہ اداکارہ کی شادی کی انگوٹھی نہ پہننے پر مرکوز ہوگئی۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن نے پہلے ہی ان افواہوں کو رد کیا تھا لیکن ایشوریا کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں