ممبئی: بالی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی زیرِ نگرانی بننے والی نئی فلم میں سدھانت چترویدی اور مرنال ٹھاکر پہلی بار ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا نام مشہور بالی ووڈ گیت ’تم ہی ہو‘ سے متاثر ہے، جو فلم عاشقی 2 کا ایک یادگار رومانی نغمہ ہے۔
اس رومانوی عنوان کا انتخاب فلم کے جذباتی اور موسیقی پر مبنی پلاٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
فلم میں سدھانت اور مرنال میوزیشینز کے کردار میں نظر آئیں گے اور یہ فلم جدید دور کی رومانی کہانی پر مبنی ہے جس میں موسیقی مرکزی کردار ادا کرے گی۔
فلم کی شوٹنگ کا اگلا شیڈول اتراکھنڈ میں ہوگا، جہاں سدھانت، مرنال اور پوری ٹیم ستمبر کے آخر میں پہنچیں گے اور اکتوبر میں شوٹنگ مکمل کی جائے گی۔