کراچی: لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 4 کے قریب گارمنٹس کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا جبکہ فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری بند تھی جس کے وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فیکٹری میں موجود تمام سامان جل گیا ہے۔