9

شرافی گوٹھ میں قریب زرر دار دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گی

  کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے معین آباد گلی نمبر دو طیبہ مسجد کے قریب ذور دار دھماکہ ہوا جسُ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز ،سی ٹی ڈی اور بی ڈی ایس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

اس حوالے ایس ایچ او خان بھور نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم گلی میں ایک بلڈنگ کی دیوار پر چھروں کے نشانات بھی ملے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دھماکہ کس چیز کا ہے اس کا فوری تعین نہیں ہوسکا تاہم چند عینی شاہدین دھماکہ خیز مواد کا بتا رہے تھے جبکہ ایک عینی شاہدین نے دھماکہ سلنڈر کا ظاہر کیا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ بی ڈی ایس کا عملہ مکمل سر چنگ کے بعد اپنی رپورٹ دے گا، اسکے بعد دھماکے کی نوعیت معلوم ہوسکے گی، تاہم پولیس و دیگر متعلقہ ادارے مزید چھان بین کررہے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع یہ تھی کہ کسی خالی گلی میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا اور جانچ پڑتال کی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں