ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کا نیا گانا ’چل کڑئیے‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیا گانا نئی آنے والی فلم ’جگرا‘ کا حصہ ہے، جسے ڈائریکٹر واسن بالا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
‘چل کڑئیے’ ایک پرجوش اور حوصلہ افزا ترانہ ہے، جو خواتین کو اپنی اندرونی طاقت کو پہچاننے اور زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
گانے میں دلجیت دوسانجھ اور عالیہ بھٹ کی شاندار آوازوں نے اسے مزید دلکش بنا دیا ہے۔
ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ کو سفید لباس میں اور عالیہ کو ایک منفرد ٹی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر ’گھر‘ لکھا ہوا ہے۔
گانا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور اسے ہرمندر سنگھ نے لکھا ہے جبکہ کمپوزیشن منپریت سنگھ کی ہے۔
یاد رہے کہ فلم ’جگرا‘ میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور فلم 11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔