12

عائزہ خان کا اپنی ڈیبیو فلم کرنے کی طرف اشارہ

برطانیہ میں فلسطین کے لیے عطیہ جمع کرنے کی متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں : فوٹو : انسٹاگرام

برطانیہ میں فلسطین کے لیے عطیہ جمع کرنے کی متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں : فوٹو : انسٹاگرام

برطانیہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے اگلے پراجیکٹس سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں برطانیہ میں فلسطین کے لیے عطیہ جمع کرنے کی متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں جن میں پاکستانی اداکاراؤں عائزہ خان، سارہ خان اور کبریٰ خان نے بھی شرکت کی تھی۔

ان فنڈ ریزنگ تقریبات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں اداکاراؤں نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب میں صحافی نے عائزہ خان سے سوال کیا کہ آپ نے بہت سارے بلاک بسٹر ڈرامے کیے ہیں، اب آپ فلم انڈسٹری میں قدم کب رکھیں گی؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ بہت جلد مداح مجھے فلم انڈسٹری میں دیکھ سکیں گے کیونکہ میں بہت جلد ایک فلم میں نظر آؤں گی۔

عائزہ خان نے کہا کہ میں صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میرا اگلا پراجیکٹ ٹی وی اسکرین کے لیے نہیں ہوگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انتظار کریں، میں اس سے زیادہ مزید تفصیلات ظاہر نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان آخری بار ڈرامہ سیریل ‘جانِ جہاں’ میں جلوہ گر ہوئی تھیں، اس ڈرامے میں اُن کے ساتھ اداکار حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں